24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:16
تبدیلی کے نعرے کی وجہ سے عمران خان کے ساتھ آیا،جاوید ہاشمی
جنگ نیوز -
کراچی…تحریک انصاف کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ کراچی پہنچنے کے بعد جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ تبدیلی کے نعرے کے وجہ سے عمران خان کے ساتھ آیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بنیادی طور پر 2سیاسی جماعتوں کے سسٹم کے حق میں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ تحریک انصاف اسٹبلشمنٹ کی پارٹی ہے، یہ الزامات پہلے بھی کئی جماعتوں پر لگتے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کئی بحرانوں میں پھنستا جارہا ہے اور ایک ایسی متحرک پارٹی کی ضرورت ہے جو عوام میں تحریک پیدا کرے،لوگوں کو امید ہے کہ تحریک انصاف ان کی امیدیں پورا کرے گی۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود سے میرا کوئی ذاتی اختلاف نہیں۔