تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:30

کشمیر کے پہاڑوں پر ہلکی برف باری شروع،شمالی بلوچستان میں شدید سردی

جنگ نیوز -


کراچی… ملک کے بالائی علاقوں میں موسم جزوی طور پرابرآلود ہے، آزاد کشمیرکے بلندپہاڑوں پرہلکی برفباری شروع ہوگئی ہے۔ ادھراسکردومیں شدید سردی کے دوران بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ اسکردو اوراستورمیں موسم جزوی طور پر ابرآلود ہے۔اسکردو میں 48گھنٹوں میں صرف 4گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔ واپڈا ذرائع کا کہنا ہے کہ سد پارہ ڈیم میں پانی کی کمی کی وجہ سے 12میگاواٹ کا شارٹ فال ہے۔ مظفر آباد ،وادی نیلم،وادی لیپہ اور گریز کے مختلف مقامات پر موسم ابرآلود ہے ، بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری جاری ہے ،مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں موسم ابر آلود ہے، سوات اور ملحقہ علاقوں میں بجلی ،گیس کی لوڈ شیڈنگ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، شمالی بلوچستان میں چمن ،پشین ،لورالائی اور مسلم باغ سمیت متعدد علاقے شدیدسردی کی لپیٹ میں ہیں،،خشک سردی کی وجہ سے موسمی امراض پھیل رہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.