24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:20
راون ،ریڈی اور با ڈی گار ڈ 2011 ء کی بدترین فلموں کے لیے نا مزد
جنگ نیوز -
ممبئی…این جی ٹی…2011 ء میں کر وڑوں کا بزنس کر نے والی فلموں راون ،ریڈی اور با ڈی گارڈ کو سا ل کی بد ترین فلموں کے لیے نا مزد کرلیا گیا ہے۔بالی ووڈمیں خر اب ترین کام پر دیئے جانے والے گو لڈن کیلا ایوارڈ میں بدترین اداکار ی کی کیٹیگر ی میں سو نم کپور کو فلم مو سم کے لیے بدترین ادکارہ جبکہ اجے دیو گن کو فلم را سکل کے لیے بدتر ین اداکا رکے طورپر نامز دکیا گیا ہے۔ بد قسمتی سے فلم راک اسٹار سے کیر ئیر کا آغا ز کرنے والی نرگس فخری بھی اپنی پہلی ہی فلم میں بدترین ادکا رہ کی کیٹیگری کے لیے نا مزد ہو گئی ہیں جبکہ آ راکشن کی ہیروئن دیپکا پڈو کو ن بھی اس نا مزدگی میں شامل ہیں ۔ بدترین نا مزد فلموں کی فہر ست میں شاہد کپور کی موسم جبکہ اجے دیوگن کی سنگھا م بھی مو جو دہے ۔ دلچسپ با ت یہ ہے کہ پا نچ نامز د فلموں میں چا ر اس سال کی کامیا ب ترین فلمیں ہیں جنہوں نے با کس آ فس پر بزنس کے کئی ریکا رڈز توڑ ے ہیں ۔ ان فلموں اور اداکاروں میں سے Golden Kela Award کسے ملتا ہے اس کا فیصلہ مار چ2012 میں ہو گا ۔