تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:57

پاکستان اور چین کے درمیان چھ معاہدوں پر دستخط

اے آر وائی - پاکستان اور چین کے درمیان چھ اہم معاہدوں پر دستخط ہوگئے ہیں۔ دونوں ممالک اب تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے یوآن کرنسی کا استعمال کریں گے۔ چین پاکستان کو شاہراہ قراقرم کی اپ گریڈیشن کےلیے چھتیس کروڑ ڈالر امداد دے گا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور تجارتی تعاون کے پانچ سالہ منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔ ایک معاہدے کے تحت چین گدو پاور پراجیکٹ کےلیے پاکستان کو تین سو پچاس ملین ڈالر قرضہ بھی دے گا۔



دوسری جانب وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کہا ہے کہ پاک چین دوستی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔ ایوان وزیراعظم میں چین کے اسٹیٹ قونصلر سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اورچین کی دوستی بے مثال ہے۔ چینی اسٹیٹ قونصلر نے وزیراعظم سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اسٹریٹیجک پارٹنرشپ ہیں چین ہر وقت پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ وزیراعظم گیلانی نے چینی قونصلر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.