تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:20

پشاور:گیس کے پریشر میں کمی سے شہری پریشان،ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ

جنگ نیوز -


پشاور…پشاور میں ایک طرف کم گیس پریشر نے شہریوں کوذہنی کوفت میں مبتلا کر رکھا ہے تو دوسری جانب مائع پیٹرولیم گیس کی قیمت میں ایک بارپھر 5 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیاہے شہر میں ایل پی جی 140 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے۔ایل پی جی ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر بخت منیر نے جیو نیوز کو بتا یا کہ ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں مزید 5 روپے فی کلو کا اضا فہ کردیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ایل پی جی 135 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی تھی جو اب بڑھ کر 140 روپے کلوہوگئی ہے۔بخت مینر کا کہنا تھا کہ مائع پیٹرولیم گیس کی قیمتوں میں اضا فہ کمپنیوں کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ اوراس میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.