تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:19

بپاشا باسو کا آئٹم سونگ کیلئے 1کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ

جنگ نیوز -


ممبئی…این جی ٹی…بنگالی حسینہ بپاشا باسو کا دماغ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا۔ایک آئٹم سونگ کے لیے 1کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ کردیا۔بنگال کی حسینہ اور بالی ووڈ ماڈل و اداکارہ بپاشا باسو کا دماغ آج کل ساتویں آسمان پر پہنچا ہوا ہے اور وہ ہدایت کاروں سے منہ مانگا معاوضہ طلب کررہی ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بیڑی جلئی لے جیسا آئٹم سونگ کرکے خود کو بہترین آئٹم گرل کی فہرست میں شامل کروانے والی بپاشا باسو نے حال ہی میں ایک آئٹم گانا کرنے کے لیے 1کروڑ معاوضے کا مطالبہ کیاہے۔بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم دبنگ کا تیلگو ریمیک 'گبر سنگھ"بنانے والے ہدایتکار ہریش شنکر نے بپاشا کو منی بدنام ہوئی کے تیلگو ورژن کے لیے50لاکھ روپے کی پیشکش کی تھی۔ہدایتکار کی آفر ٹھکراتے ہوئے بپاشا نے اس آئٹم سونگ کے لیے دوگنے یعنی1کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کردی ہے جس پر ہدایت کار اب ان سے مذاکرات کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.