24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:19
انسداد دہشتگردی عدالتوں کی کارکردگی تسلی بخش نہیں، چیف جسٹس
جنگ نیوز -
کراچی… چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کیس میں فیصلہ آنے کے بعد بہت سے نئے کیسز ان عدالتوں میں آئے ہیں۔ ان مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کے لئے پروسیکوشن کے تعاون کی ضرورت ہے۔ کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی زیر صدارات کراچی کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں، شیخ لیاقت حسین کیس کی روشنی میں اے ٹی سی کی مانیٹرنگ سپریم کورٹ کو کرنی ہے، ہم صرف سہولتیں فراہم کرسکتے ہیں کارکردگی بڑھانے کے لئے پریسکیوشن کا تعاون ضروری ہے۔اس موقع پر پروسیکیوٹر جنرل سندھ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں 12 خصوصی عدالتیں کام کررہی ہیں جن کے سربراہ حاضر یا ریٹائیرڈ سیشن جج ہیں۔ اس وقت انسداد ہشتگردی کی عدالتوں میں ایک ہزار ایک سو چوبیس مقدمے زیر التوا ہیں جبکہ گزشتہ ایک سال میں 238 مقدمات کا فیصلہ ہوا ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کیس میں فیصلہ آنے کے بعد بہت سے نئے کیسز ان عدالتوں میں آئے ہیں۔ ان مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کے لئے پروسیکوشن کے تعاون کی ضرورت ہے ۔