تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:31

روہت اور اجے کے اختلافات ختم، گول مال4ساتھ بنانے کا اعلان

جنگ نیوز -


ممبئی…این جی ٹی…روہت شیٹھی اور اجے دیوگن کے اختلافات ختم، گول مال4ساتھ بنانے کا اعلان کردیا۔بالی ووڈ کی کامیاب ترین کامیڈی سیریزگول مال کے مداحوں کے لیے تازہ ترین خوشخبری یہ ہے کہ گول مال 4بہت جلد تیاری کے مراحل میں داخل ہونے جارہی ہیں۔جی ہاں بلاک بسٹر کامیڈی فلم سیریز کے ہدایتکار روہت شیٹھی کے اجے دیوگن کیساتھ اختلافات ختم ہوگئے ہیں اور دونوں نے ایک بار پھر گول مال4ساتھ بنانے کے لیے ہاتھ ملالیا ہے۔گول مال 4کی شوٹنگ کا آغاز روہت شیٹھی کی فلم چنائے ایکسپرس کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد ہوگا۔فلم میں جہاں اجے دیوگن اپنے کردار میں واپس نظر آئینگے وہیں کرینہ کپور بھی دوبارہ ہیروئن کے مرکزی کردار میں نظر آئینگی تاہم فلم کی بقیہ کاسٹ کے بارے میں فی الحال کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.