24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:31
ملتان : جاوید ہاشمی کی تحریک انصاف میں شمولیت پر کہیں خوشی کہیں غم
جنگ نیوز -
ملتان … ملتان میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے جاوید ہاشمی کی شمولیت کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پررقص کیا اور مٹھائی تقسیم کی جبکہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ شاداب کالونی میں تحریک انصاف کے کارکن جاوید ہاشمی کی پارٹی میں شمولیت کے اعلان کے بعد گھروں سے باہر نکل آئے،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی۔ کارکنوں کا کہنا تھاکہ جاوید ہاشمی کی تحریک انصاف میں شمولیت سے جنوبی پنجاب کی سیاست میں نئی تبدیلی آئیگی،، دوسری طرف نواں شہر چوک اور حسین آگاہی چوک پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے جاوید ہاشمی کی تحریک انصاف میں شمولیت کے خلاف مظاہرہ کیا،، مظاہرین سے خطاب میں صوبائی وزیر اوقاف احسان الدین قریشی نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے پارٹی قیادت کے ساتھ بے وفائی کر کے اپنے ووٹرز کے ساتھ زیادتی کی ہے، اگر جاوید ہاشمی کو تحفظات تھے تووہ پارٹی قیادت کے ساتھ بیٹھ کرحل کرسکتے تھے۔ اس موقع پر ایک کارکن نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔