تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:4

جاوید ہاشمی نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ، خدا حافظ کہہ کر جاتے تواچھا ہوتا،نوازشریف

جنگ نیوز -


لاہور…مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی نے جو فیصلہ کیا وہ سوچ سمجھ کر کیا ہو گا، اچھا ہوتا اگر وہ انہیں خدا حافظ کہہ کر جاتے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کے ساتھ اچھا وقت گزرا، ایک دوسرے کا ساتھ دیا، انہوں نے ہمیشہ جاوید ہاشمی کا احترام کیا۔ وہ جہاں بھی گئے ان کے لئے دعا گو رہیں گے۔ نواز شریف نے بتایا کہ وہ جلا وطن تھے تو جاوید ہاشمی جیل میں تھے تاہم ان کے ساتھ تعلق قائم رہا۔ مسلم لیگ ن نظریاتی جماعت ہے، اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ایک اسٹینڈ لیا اور اس کو برقرار رکھیں گے، اسی اسٹینڈ کے ذریعے پاکستان کو تبدیل کریں گے۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہی ٹیم پاکستان کو تبدیلی کے ایک نئے دور میں لے جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.