تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:4

سندھ میں سی این جی اسٹیشن ایک ماہ کیلئے بند کرنے پرغور

جنگ نیوز -


کراچی…وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ،گیس کے حالیہ بحران کے سبب کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی پمپس ایک ماہ کیلئے بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے کنونشن سے خطاب میں ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس کی قلت شدت اختیار کرگئی ہے، جس کے باعث وقتاً فوقتاً ملک سی این جی اسٹیشنز ، صنعتوں اور فرٹیلائزر پلانٹس کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے میں اب کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز ایک ماہ کیلئے بند کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔ پنجاب میں سی این جی کی بندش ہفتے میں 3 روزہورہی ہے، جبکہ رواں موسم سرما میں پہلی بار سندھ اور بلوچستان میں بھی سی این جی اسٹیشنز کی ہفتے میں 2 دن بندش کا سلسلہ جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.