24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:15
بالی ووڈ فلم میکر فرحان اختر بھارتی کرکٹ ٹیم کو تحفہ دیں گے
جنگ نیوز -
میلبورن . . . . . کرسمس اور نیو ائیر کے موقع پر ملک سے دور بھارتی کرکٹ ٹیم کو بالی ووڈ فلم میکر فرحان اختر نے ایک خاص تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز آئندہ ہفتے ہو رہا ہے،۔فلم میکر فرحان اختر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو کرسمس اور نیو ائیرکا خاص تحفہ دیا ہے ان کے لیے اپنی فلم ڈان 2 کی اسکریننگ کا اہتمام کر کے،اوپننگ ڈے پر 15کروڑ کمانے والی اس فلم کی اسکریننگ بھارتی ٹیم کے لیے اتوار کے روز آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں منعقد کی جائے گی ،جس میں کھلاڑیوں، کوچ،اور ٹیم کے منیجر سمیت تقریباً ساٹھ لوگ شریک ہوں گے۔