تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:15

باتیں کرنیوالے نہیں جانتے ، باچا خان کا انقلاب آچکا ، حیدرہوتی

جنگ نیوز -


چارسدہ . . . . . خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں انقلاب کی باتیں کرنے والے نہیں جانتے کہ باچا خان کا انقلاب آچکا ہے۔چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیاسی انقلاب آنے کی پیش گوئیاں کرنے والے جان لیں، کہ اس صوبے میں اے این پی کمزور نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ترسٹھ سالوں سے چارسدہ اور مردان کو نظر انداز کیا جاتا رہا۔ موجودہ حکومت نے کسی کی حق تلفی نہیں کی،ہر ضلع کو اس کا حق دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نیچارسدہ کے لئے 7 ارب 20 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.