24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:15
پی پی جب سے اقتدار میں آئی،مارشل لاء کا شور اُٹھتا ہے، خورشید قصوری
جنگ نیوز -
قصور . . . . . تحریک انصاف کے رہنماء خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ جب سے پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی ہے ہر ماہ مارشل لاء لگانے کا شور اُٹھتا ہے کیونکہ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔قصور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میمو سکینڈل پر فوج نے تو سپریم کورٹ کے حکم کی پاسداری کی لیکن حکومت مسلسل مذق اڑا رہی ہے، آرمی چیف کیانی نے واضح کر دیا ہے کہ فوج نے چارج لینا ہوتا تو اب تک لے چکی ہوتی کیونکہ موجودہ حکومت نے ایسے کئی مواقع پیدا کئے تھے۔ خورشید قصوری نے مطالبہ کیا کہ راناثنااللہ تحریک انصاف کے جلسے کے موقع پر معزز شہریوں کو بدنام کرنے کی سازش پر معافی مانگیں۔