تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:15

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ پر برقرار

جنگ نیوز -


اسلام آباد . . . . . ملک میں بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ پر برقرار ہے۔ اس وقت شہروں میں چھ گھنٹے جبکہ دیہات میں دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ سردیوں میں بھی بدترین لوڈشیڈنگ پر عوام سراپا احتجاج ہیں۔پیپکو کے تمام تر دعووں کے باوجود لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے پیپکو 3 ہزار میگاواٹ شارٹ فال پورا کرنے کے لئے بڑے شہروں میں 6 جبکہ دیہات میں 10 دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کر رہا ہے۔ پیپکو نے ترجمان کا عہدہ ختم کر دیا اس لئے میڈیا کو پیداوار کے اعداد و شمار بھجوانے کا سلسلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔ پیپکو حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی کے بعد گیس اور تیل کی فراہمی بہتر نہیں ہو سکی اس لئے دورانیہ زیادہ ہے چند روز تک بہتری کا امکان ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.