24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:15
پی آئی اے نے دوایئربس اے320طیارے عملے سمیت لیزپرلے لیے
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . قومی ایئرلائن نے دوایئربس اے320طیارے عملے سمیت لیزپرلے لیے ہیں،جبکہ پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں شامل تنظیموں نے اِن طیاروں پرکوئی بھی سروس دینے سے انکار کردیاہے۔ترجمان جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بتایاکہ لیزپرطیارے لینے کا جواز بنانے کیلئے اپنے13طیارے گراوٴنڈ کیئے جارہے ہیں،حکومت پی آئی اے میں کرپشن کا نوٹس لے۔ترجمان کا کہناتھاکہ مالی بدحال ائیر لائن کا لیزپرطیارے لینا مشکوک عمل ہے تحقیقات کی جائیں۔اپنے طیارے کے انجن درستگی کے باجود نہیں منگوائے گئے تاکہ لیز پر طیاروں کا شیڈول جاری کیا جاسکے۔ترجمان نے بتایاکہ پروازوں میں تاخیر بھی اسی سازش کا حصہ ہے۔