تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:15

تحریک انصاف کو تیسری قوت مانتا ہوں، اعتزاز احسن

جنگ نیوز -


لاہور . . . .. . سپریم کورٹ بار کے سابق صدر چودھری اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو تیسری قوت مانتے ہیں ، وہ پہلی یا دوسری قوت بھی بن سکتی ہے، ، پیپلزپارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ، میری دعائیں اورہمدردیاں تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔ ایوان اقبال لاہورمیں قائد اعظم ڈے پر ایک سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جاوید ہاشمی زیرک سیاستدان ہیں انہوں نے اپنے کردار سے ثابت کردیا ہے کہ وہ جھکنے اوربکنے والے نہیں ، جاوید ہاشمی نے حکومت میں رہتے ہوئے مسلم لیگ ن کو چھوڑا ہے۔ اعتزازاحسن کا کہناتھاکہ عدلیہ کی تصدیق اور توثیق کے بغیر مارشل لا نہیں لگ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ، تاہم دعائیں اور ہمدردیاں تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، خدا کرے کہ 27دسمبر بھی خیریت سے گزرجائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.