تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:15

ن لیگ کسی کے جانے سے خوفزدہ نہیں، چودھری نثار

جنگ نیوز -


اسلام آباد . . . . . قائد حزب اختلاف چودھری نثارعلی خان نے کہا ہے کہسیاست بچوں کا کھیل نہیں،عمران خان کاانقلاب بلبلہ ہے،جلد سب کوپتاچل جائیگا، ن لیگ کسی کے جانے سے خوفزدہ نہیں،جانے والے قیمت خود ادا کریں گے ۔اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری نثار کا کہنا تھا کہ عمران خان اسکول کے زمانے سے میرے ساتھی ہیں، عمران خان سے متعلق وہ بھی جانتا ہوں جوبتانا مناسب نہیں۔اُن کا کہناتھا کہ گھوڑا بھی حاضر ہے میدان بھی اورتحریک انصاف کو پتاچل جائیگاکہ سیاست کیا ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہمسلم لیگ (ن)فوری انتخابات کی حامی ہے، چاہتے ہیں کہ الیکشن کل کے ہوتے آج ہو جائیں، جب تک حکومت قائم ہے افواہیں ختم نہیں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی جاوید ہاشمی کی وجہ سے ن لیگ میں شامل نہیں ہوئے، کیونکہ شاہ محمودقریشی کے جاویدہاشمی سے ذاتی نوعیت کیاختلاف تھے۔چودھری نثار کا کہنا تھا کہمسلم لیگ کی سب سے اہم وکٹ عوام ہیں، لوگوں کے آنے جانے سے فرق نہیں پڑتا، خاص ایجنسی لوگوں کوتحریک انصاف کیجانب دھکیل رہی ہے۔چودھری نثار نے اس موقع پر حکومت کو بھی اڑے ہاتھوں لیا۔انہوں نے کہا کہماتحت اداروں کی ناکامی وزیراعظم کی ناکامی ہے ، حکمرانوں نے معاملہ پیچیدہ بنا دیا ہے ، حکومت کی دوعملیاں خوداسیالجھارہی ہیں، کل آرمی چیف نیجوبیان دیا اس سیظاہرہے ہمارانظام کتناکمزورہے،سیاسی نظام کو اس حالت پرموجودہ حکمرانوں نے پہنچایا ، حکومت نے عدلیہ کے ہرحکم کی نفی کرنے کاٹھیکہ اٹھارکھاہے۔ان کا کہناتھا کہ ایوان صدر کو سیاسی مرکز بنا دیا گیا ہے ۔ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد لکھے گئے مضمون کے حوالے سے چودھری نثار کا کہنا تھا کہ امریکا نے کہا آپ اس حملے کو تاریخی فتح قرار دیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.