24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:15
ریلوے میں پھر ڈیزل کا بحران، برانچ لائنوں پرٹرینیں منسوخ
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . . محکمہ ریلوے ایک مرتبہ پھر ڈیزل کے بحران کا شکار ہو گیا جس کے باعث انتظامیہ نے برانچ لائنوں پر چلنے والی ٹرینیں منسوخ کر دی ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق اُنہیں پی ایس او کی جانب سے چند روز کا جو ڈیزل دیا گیا تھا وہ ختم ہونے کے قریب ہے اس لئے برانچ لائنوں کی ٹرینیں بند کر کے بڑے روٹس کی ٹرینوں کو چلایا جا رہا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پی ایس او سے بات ہو گئی ہے، ڈیزل 24 گھنٹے میں مل جائے گا۔ ڈیزل ملنے کے بعد برانچ لائنوں کی ٹرینیں پھر بحال کر دی جائیں گی۔