تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:15

وزیراعظم گیلانی ملک کے کرپٹ ترین سربراہ حکومت ہیں، اعظم سواتی

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . تحریک انصاف کے رہنمااعظم خان سواتی نے الزام عائد کیا ہے کہ خاتونِ اول نے قومی خزانے سے8لاکھ پاوٴنڈکی شاپنگ کی۔وہ اس لئے ہی کہتے ہیں، وزیراعظم گیلانی ملک کے کرپٹ ترین سربراہ حکومت ہیں۔کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ25 دسمبر کے جلسہ میں خیبرپختونخواہ کے ایک لاکھ سے زائد لوگ جمع ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اس اقدام پرخوشی ہے کہ وہ تمام قومیتوں اور زبانوں کواکٹھاکررہے ہیں اور جس کسی نے ملک کے خلاف کام کیااسے تحریک انصاف میں شامل نہیں کررہے ہیں۔اعظم سواتی کاکہنا تھاکہ ہمارے یہاں موروثی سیاست ہو رہی ہے ہربورڈپربلاول بھٹو زرداری کی تصویرلگی ہوتی ہے۔انہوں نے سوال کیاکہ کیاملک کامستقبل بلاول ہے؟

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.