تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:15

جاوید ہاشمی کا پارٹی چھوڑنا ان کا ذاتی فیصلہ ہے،حمزہ شہباز

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کا پارٹی چھوڑنا ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔ ان کی صحت کے لئے دعا گو ہیں وہ جہاں رہیں خوش رہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پارٹیوں میں گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں، ضرورت اس بات ہے کہ ان گلے شکووٴں کو سنا جائے، ن لیگ نے جاوید ہاشمی کے تلخ بیانات کا کبھی جواب نہیں دیا تھا۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی مشکل وقت کے ساتھی تھے ان کی اچھی باتیں یاد رکھیں گے ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ جب کوئی ساتھ رہے تو سب اچھا لیکن چھوڑ جائے تو اسے برا بھلا کہا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.