تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:15

جمہوریت کے نام پرگھناوٴنا کھیل کھیلاگیاتو نقصان ہو گا،فرودس اعوان

جنگ نیوز -


لاہور . . . . . وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، اگر جمہوریت کے نام پر کوئی گھناوٴنا کھیل کھیلا جائے گاتو اس سے جمہوریت کو نقصان ہو گا، تبدیلی عوام کی پرچی سے آنی چاہیے۔دارالشفقت لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے فروغ کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی پختگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ آئین میں تمام اداروں کی حدود متعین ہیں جب تمام ادارے اپنی حدود میں کام کریں گے تو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔ پاکستان کے موجودہ حالات کسی ایڈونچر کی اجازت نہیں دیتے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دو مئی کے واقعہ کی کمیشن تحقیقات کر رہا ہے، تحقیقات کے مکمل ہونے کا انتظار کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.