24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:15
فیصل آباد :شہری گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے
جنگ نیوز -
فیصل آباد . . . . . فیصل آباد کے شہری گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ،مشتعل مظاہرین نے ٹائر جلاکرسڑکیں بلاک کردیں ،گیس کی عدم فراہمی سے فیصل آباد کی صعنتیں اور سی این جی اسٹیشن کے ساتھ گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہوگئے ہیں ،گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کیے اور ٹائر جلاکر سرگودھا روڈ اور سمندری روڈ بلاک کردیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ صبح پانچ بجے سے رات گیارہ بجے تک گیس بند رہنے سے کھانا پکانے کیلئے لکڑیاں جلانا پڑ رہی ہیں۔