تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:15

بینظیرقتل کیس میں استغاثہ کے مزیدتین گواہوں کے بیانات قلمبند

جنگ نیوز -


راولپنڈی . . . . . سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قتل کیس میں استغاثہ نے مزید تین گواہوں کے بیانات ٹرائل کورٹ میں قلم بند کرادیئے ہیں، عدالت کو کالعدم تحریک طالبان کی دو شخصیات کی مبینہ گفتگو کا ریکارڈ بھی پیش کیا گیا۔راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے اڈیالہ جیل جاکر بینظیر بھٹو قتل کیس کا ٹرائل کیا۔عدالت کو 188 صفحات پر مبنی فرانزک رپورٹ پیش کی گئی، ٹیلی کام اداروں کے 2 نمائندوں نے بیانات قلم بند کرائے اور بیت اللہ محسود اور مولوی صاحب کی مبینہ گفتگو کی ریکارڈنگ پیش کی گئی۔ یہ ٹیلی فونک گفتگو مشرف دور میں ڈی جی نیشنل کرائسزی مینجمنٹ سیل نے بھی میڈیا کے سامنے پیش کی تھی۔ عدالت میں اس مجسٹریٹ نے بھی بیان قلم بند کرایا جس نے مقدمہ کی گزشتہ تحقیقات کے دوران دفعہ 144 کے تحت مختلف گواہوں کے بیانات قلم بند کیے تھے، بعد میں مقدمہ کی سماعت 7 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ اسی عدالت نے سابق صدر پرویزمشرف کی جائیداد ضبطی کے خلاف صہبامشرف کی درخواست پر سماعت ان کے وکیل کی عدم موجودگی پر ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.