24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:15
کوئٹہ:صوبائی وزیر کے سیکیورٹی گارڈزکاجیو نیوز کے سیٹلائٹ انجینئرپرتشدد
جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . . . کوئٹہ میں صوبائی وزیر کی گاڑی کراس کرنے پر وزیر موصوف اوران کے سیکیورٹی گارڈز نے جیو نیوز کے سیٹلائٹ انجینئرپر تشدد کرکے زخمی کردیا۔جیو نیوز کے سیٹلائیٹ انجینئر مصباح شعیب اپنی گاڑی میں میجرمحمد علی شہید روڈپر جارہے تھے انہوں نے جیسے ہی آگے جاتی ہوئی صوبائی وزیر کوالٹی ایجوکیشن جان علی چنگیزی کی سرکاری گاڑی کراس کی تو وزیرطیش میں آگئے اور ان کے سیکیورٹی گارڈ نے مصباح کی گاڑی اسلحہ کے زور پر روک لی، انھیں زبردستی گاڑی سے اتارا اور تھپڑوں اور مکوں کی بارش کرکے زخمی کردیا، تعارف کے باوجودوزیرموصوف نے بھی گالم گلوچ کی اور خود بھی تھپڑ مارے۔گارڈز نے مصباح کو اپنے ساتھ زبردستی لے جانے کی بھی کوشش کی تاہم وہاں اکٹھے ہوجانے والے افراد نے ان کی یہ کوشش ناکام بنادی، مصباح شعیب کی طرف سے واقعہ کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کرادی گئی ہے، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔