24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:15
راولپنڈی : انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانی نتائج کا اعلان
جنگ نیوز -
راولپنڈی . . . . . راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے غلطیوں کے باعث روکے گئے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا ہے،بہت زیادہ غلطیاں ہونے پر تمام اوب جیکٹیو پیپرز منسوخ کردیئے گئے ہیں سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر اعجاز منیر نے راولپنڈی میں میڈیا کو بریفنگ میں بتایاکہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج میں سب جیکٹو پیپرز میں غلطیوں کی شرح ڈیڑھ فیصد اور اوب جیکٹیو پیپرز میں 74 فیصد رہی، اس لیے فیصلہ کیاگیاہے کہ اوب جیکٹیو پیپرز کے نتائج مکمل منسوخ کردیے جائیں، انہوں نے کہاکہ امیدوار اب آئندہ برس پارٹ سیکنڈ کے امتحان میں اوب جیکٹیو پیپرز میں جو نمبر لیں گے ، اُنہیں اس کے برابر ، پارٹ ون کے نمبرز بھی دے دیئے جائیں گے۔ سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے بتایاکہ رزلٹ کی دوبارہ تیاری کے بعد 98 فیصد امیدواروں کے مجموعی نمبر کم ہوئے ہیں ، امتحانی نتائج بورڈ کی ویب سائیٹ پر بھی جاری کردیے گئے ہیں۔