تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:15

سندھ میں انسداد دہشتگردی عدالتوں کی کارکردگی جانچنے کیلئے اجلاس

جنگ نیوز -


کراچی . . . . . چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے سندھ میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شیخ لیاقت حسین کیس کے فیصلہ کے مطابق سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کے بارے میں میکنزم بنایا ہے تا کہ مقدمات جلد نمٹائے جا سکیں۔چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی کے بارے میں اجلاس کی صدارت کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ دہشت گردی کے مقدمات کو جلد نمٹانے کے لئے 5 رکنی بینچ نے کراچی میں امن و امان کے سو موٹو کیس میں واضع ہدایات جاری کی تھیں، پولیس اور ڈی جی رینجرز کو واضع ہدایات دی گئی تھیں کہ تحقیقات بر وقت مکمل کی جائیں تاکہ جرم کرنے والے افراد کو جیل بھیجا جا سکے، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے پولیس اور رینجرز کو واضح ہدایات دی تھیں کہ کراچی میں کسی بھی نو گو ایریا کے خاتمے کے لئے کارروائی کی جائے۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے اجلاس کو بتایا کہ سندھ کی11 انسداد دہشت گردی عدالتوں میں 1124 مقدمات زیر التوا ہیں، انسداد دہشت گردی کے 823 مقدمات صرف کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیر التوا ہیں، انسداد دہشت گردی کے مقدمات تیزی سے نمٹانے کے لئے مزید ججز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتیں کیسز کے فیصلے کر رہی ہیں لیکن ایگزیکٹو کی طرف سے رحم کی اپیلوں پر فیصلے نہیں آ رہے ہیں، 1998 سے اب تک انسداد دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں 30 مجرمان رحم کی اپیلوں میں فیصلہ نا ہونے کے باعث سزا موت کے منتظر ہیں، اٹارنی جنرل پاکستان سے کہا گیا کہ رحم کی اپیلوں کو جلد نمٹایا جائے گا۔آئی جی سندھ نے اجلاس کو بتایا24 جولائی 2011 سے اب تک سندھ میں انسداد دہشت گردی کے 240 مقدمات درج کئے ہیں، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 291 گرفتار، 130 کے چالان پیش کر دیئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ محمد سلیم عرف چھوٹو کے مقدمے میں ایس پی عمر خطاب کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.