تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 1:42

سعودی عرب کابوسنیا کیلئے جاری امدادی پروگرام کے خاتمے کا اعلان

جنگ نیوز -
سعودی عرب کابوسنیا کیلئے جاری امدادی پروگرام کے خاتمے کا اعلان

سرائیوو …سعودی عرب نے یورپ کی مسلم ریاست بوسنیا کے لیے دوعشرے سے جاری امدادی پروگرام کے خاتمے کا اعلان کردیا، سعودی ذرائع کے مطابق 1992سے اب تک 56 کروڑ ڈالرز تقسیم کیئے گئے۔سرائیوو میں میں منعقدہ ایک تقریب میں سعودی سفیر عید محمد الثقفی نے کہا کہ ان کے ملک کی جانب سے دی گئی امداد کو بوسنیا میں غربت کے خاتمے ،صحت، انفراسٹرکچر کی تعمیر اور ثقافت کے فروغ کے لیے استعمال کیا گیا ہے، لیکن اب تنازعے کا وقت گزرچکا ہے اور اب سعودی عرب اور بوسنیا کے درمیان تعمیرنو اور اقتصادی شراکت داری کا وقت آگیا ہے۔سعودی عرب نے بوسنیا میں 1992ء سے 1995ء کے درمیان لڑی گئی جنگ کے پہلے سال میں اپنا امدادی پروگرام شروع کیا تھا اورجنگ کے دوران شہید ہونے والی بہت سی مساجد کی تعمیر نو کی گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.