25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 1:42
لاہور:درجہ حرارت ایک سنٹی گریڈپر ، شہری لکڑیاں جلا کر آگ تاپنے پر مجبور
جنگ نیوز -
لاہور:درجہ حرارت ایک سنٹی گریڈپر ، شہری لکڑیاں جلا کر آگ تاپنے پر مجبور
لاہور…لاہورمیں درجہ حرارت کم سے کم درجہ حرارت ایک درجہ سنٹی گریڈ تک گرگیا ہے۔ سردی سے بچنے کیلئے گیس سے محروم شہری لکڑیاں جلا کر آگ تاپنے پر مجبور ہوگئے ہیں ،شہر کے مختلف علاقوں میں سبزچائے ،سوپ اوریخنی کی دکانوں پر لوگوں کا رش بڑھ گیا ہے۔ لوگ سرد موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے ان دکانوں کی طرف کھنچے چلے آرہے ہیں۔ یخ بستہ موسم کی وجہ سے اکثر لوگ سرشام گھروں میں دبک کربیٹھ گئے جبکہ کام کاج کے لیے نکلنے والے پوری طرح گرم کپڑوں میں لپٹے دکھائی دیتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں موسم سرد اورخشک رہیگا جبکہ میدانی علاقوں میں دھند اورسردی کی شدت بھی چند روزبرقرار رہیگی۔ فیصل آباد میں کم سے کم درجہ حرارت صفر جبکہ ملتان اورلاہورمیں ایک ایک درجہ سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔