تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 2:15

ڈرون حملوں میں غیر اعلانیہ تعطل چھٹے ہفتے میں داخل

جنگ نیوز -


واشنگٹن ... امریکی سی آئی اے کی جانب سے پاکستان میں ڈرون حملوں میں غیر اعلانیہ تعطل چھٹے ہفتے میں داخل ہوگیا ہے۔پاکستان کے قبائلی علاقے میں آخری مرتبہ سترہ نومبر کو ڈرون حملہ کیا گیا تھا۔ 26 نومبر کو امریکی طیاروں نے دو پاکستانی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا تھا جس میں 24 فوجی شہید ہوئے تھے۔ سی آئی اے نے 17 نومبر سے ڈرون آپریشن عارضی طور پر روکا ہوا ہے۔ تاہم اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ اور قومی سلامتی کونسل میں بعض افسروں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ڈرون حملوں سے فائدے کے بجائے نقصان ہورہا ہے کیونکہ مارے جانے والے نچلے درجے کے عسکریت پسند رہنماوٴں کی جگہ آسانی سے پْر ہوجاتی ہے لیکن ان حملوں میں عام لوگوں کی ہلاکت سے صدر زرداری کی حکومت غیر مستحکم ہورہی ہے۔ بعض امریکی انٹیلی جنس حکام اس بات پر اصرار کرتے ہیں کہ گیارہ ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد سی آئی اے کو جو کردار سونپا گیا تھا اب اس میں تبدیلی کی جائے اور یہ ادارہ دوبارہ جاسوسی کی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.