تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 4:42

ملک کے بیشتر حصوں میں سردی کی شدید لہر برقرار رہے گی،محکمہ موسمیات

جنگ نیوز -
اسلام آباد…محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں رہیں گے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب ،خیبرپختون خوا اور سکھر ڈویژن کے کچھ میدانی علاقوں میں دھند چھانے کا بھی امکان ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت اسکردو اور کوئٹہ میں منفی بارہ سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ دارالحکومت اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت منفی دو ، راولپنڈی اور لاہور میں ایک، ژوب اور زیارت منفی نو ، گلگت اور پارا چنار منفی آٹھ، مری منفی تین ، پشاور منفی ایک اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت آٹھ سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.