تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:54

دنیا بھرمیں کرسمس کی تقریبات،پوپ بینی ڈکٹ کا قیام امن پر زور

جنگ نیوز -


ویٹی کن سٹی… دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ بینی ڈکٹ نے مرکزی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ آج کا کرسمس کاروباری شکل اختیار کرچکا ہے جس کی چکا چوند نے سادگی اور انکساری جیسی اقدار کو پس پشت ڈال دیا ہے۔رومن کیتھولک عیسائیوں کے روحانی مرکز ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز کلیسا میں کرسمس کی شب مرکزی اجتماع ہوا جس کی قیادت پوپ بینی ڈکٹ نے کی۔ اجتماع میں تقریباً دس ہزار افراد شریک ہوئے۔ پوپ بینی ڈکٹ نے اپنے خطاب میں تشدد کے خاتمے اور امن کے قیام پر زور دیا۔ اس سے پہلے ہزاروں عیسائی ویٹی کن کیسینٹ پیٹرز اسکوائر میں جمع ہوئے۔ پوپ بینی ڈکٹ کچھ دیر کے لئے کھڑکی میں آئے اور شمع جلا کر کرسمس کی تقریبات کا آغاز کیا۔ اس موقع پر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش کے منظر کی رونمائی بھی کی گئی۔ شرکاء نے کرسمس کے روایتی گیت گائے۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش بیت لحم میں بھی بڑی تعداد میں عیسائی جمع ہیں۔ روایات کے مطابق بیت لحم کے nativity چرچ میں حضرت عیسیٰ کی ولادت ہوئی تھی چرچ کے پادری فواد Twal نے اپنے خطاب کے دوران عرب دنیا میں مفاہمت کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پورے مشرق وسطیٰ میں امن ، استحکام اور سلامتی کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے شام ، مصر ، عراق اور شمالی افریقہ میں امن اور مفاہمت پر زور دیا۔ کابل میں بھی کرسمس کی شب نیٹو کے ہیڈکوارٹرز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اتحادی ممالک کے تقریباً سو فوجیوں اور سفارت کاروں نے شرکت کی اور کرسمس کے گیت گائے۔ کرسمس کے موقع پردنیا کے مختلف ملکوں میں رنگا رنگ تقریبات تاحال جاری ہیں اور سانتا کلازبچوں کو تحائف بانٹ رہے ہیں۔امریکا کی ریاست میری لینڈ میں سانتانے تحائف بانٹنے کیلیے انوکھاطریقہ اپنایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.