تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:20

جاوید ہاشمی کی پارٹی میں شمولیت پر تحریک انصاف جاپان کی مبارکباد

جنگ نیوز -


ٹوکیو…عرفان صدیقی…تحریک انصاف جاپان کے صدر خالد فریدی نے مسلم لیگ ن کے اہم ترین رہنما جاوید ہاشمی کو تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے میں خصوصی مبارکبا د کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں مقیم پاکستانیوں کو جاوید ہاشمی کے ا س اصولی فیصلے سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ اتنی بڑی تعداد میں پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ آنے والا وقت تحریک انصاف اور پاکستانی عوام کا ہے جوپاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، خالد فریدی نے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ عمران خان کے جلسے کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ جاپان میں بھی مختلف جگہوں پر عمران خان کے خطاب کو براہ راست دکھانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں، اس حوالے سے تحریک انصاف جاپان کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات راشدصمد خان نے تحریک انصاف جاپان کے کارکنوں اور رہنماؤں کو جاوید ہاشمی کی تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل تحریک انصاف سے وابستہ ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا ہر باشعور سیاستدان تحریک انصاف میں شامل ہورہا ہے، جبکہ تحریک انصاف جاپان کے نائب صدر چوہدری ندیم نے بھی جاوید ہاشمی کو تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی ہے چوہدری ندیم جو تحریک انصاف کے آج کراچی میں ہونے والے جلسے میں شمولیت کے لیے پاکستان روانہ ہوچکے ہیں جہاں وہ اپنے سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ کراچی کے جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.