تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:15

چین : دلہن لینے 50 سے زائد کاروں کی بارات

جنگ نیوز -
بیجنگ…این جی ٹی…دنیا بھر میں عام طور پردلہا دلہن اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے کچھ منفردکر نے کی کو شش کر تے نظر آتے ہیں مگر چین میں ایک دلہا اپنی دلہن کو لینے کے لیے 50سے زائد کاروں کی بارات کے ساتھ پہنچ گیا۔چین کے شہر Lingfenمیں دولہا نے اپنی شادی کی تقریب کو پُرتعیش اور منفرد بنانے کے لیے ان سرخ اور سفید کاروں کی با رات کا سہارا لیا ۔ گلابی غباروں سے سجی یہ باراتی کاریں نہایت منظم طریقے سے ایک قطار میں سڑک سے چلتی ہو ئی دلہن کے گھر پہنچی جسے دیکھ کر ناصرف دلہن کو بے حد خوشی محسوس ہوئی بلکہ ان کاروں کے قافلے کو دیکھ کر لوگ بھی حیران ہوتے نظر آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.