25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:20
گجرات:ڈسٹرکٹ جیل میں دو قیدی پراسرار طور پر ہلاک
جنگ نیوز -
گجرات…ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں دو قیدی پراسرار طور پر دم توڑ گئے۔جیل ذرائع کے مطابق دم توڑنے والے قیدیوں افضل اور احمد خان کو طبیعت ناساز ہونے پر عزیز بھٹی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔دونوں قیدی دل کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ جیل ذرائع کے مطابق دونوں قیدی اسپتال میں دم توڑ گئے۔