تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:42

امیتابھ بچن اصلی ڈان ہیں اور ہمیشہ رہیں گے،شاہ رخ خان

جنگ نیوز -


ممبئی…این جی ٹی…گزشتہ دن بلاک بسٹر فلم ڈان ٹو دنیا کے 41 ممالک میں بیک وقت ریلیز کردی گئی ہے جس میں ڈان شاہ رخ خان کے منفرد ڈائیلاگ اور ایکشن نے شائقین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کو ڈان کے روپ میں بے حد سراہا جاتا ہے لیکن 21ویں صدی کے ڈان شاہ رخ کا کہناہے کہ اوریجنل ڈان امیتابھ بچن ہیں اور ہمیشہ وہی ڈان رہیں گے۔شاہ رخ خان کی 2006 میں ریلیز کی گئی فلم ڈان 1978میں بنائی جانے والی بلاک بسٹر فلم ڈان کا ری میک تھا جس میں ڈان کا کر دار امیتابھ بچن نے اداکیا تھا ۔شاہ رخ خان کا مزید کہناہے کہ انھوں نے امیتابھ بچن کی ڈان سے متا ثر ہو کر ہی نئی نسل کیلئے Don 2 - The King Is Back بنائی ہے۔ اب دیکھنایہ ہے کہ2006 سے شاہ رخ خان کی تلاش میں مصروف 11ملکوں کی پولیس انھیں ڈھونڈنے میں کامیا بی ہو تی ہے یا نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.