25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:54
فیصل آباد :صنعتوں کوگیس کی چار روزہ بندش کا آج آخری دن
جنگ نیوز -
فیصل آباد …فیصل آباد اور بہاول پور ریجن کے سی این جی اسٹیشن ہفتہ وار بندش کے بعد کھول دیئے گئے ہیں جبکہ فیصل آباد کی صنعتوں کوگیس کی فراہمی آج بھی معطل ہے۔فیصل آباد اوربہاولپور ریجن میں آج صبح 6بجے سے سی این جی اسٹیشنز پرگیس کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔تین روز بعد کھولے گئے سی این جی اسٹیشنزپر گیس بھروانے کے لیے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔جبکہ فیصل آباد کی صنعتوں کوکل صبح 6بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ صنعتوں میں گیس کی ہفتہ وار چار روزہ بندش کی وجہ سے صنعتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔