25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:47
کراچی :سعودی عرب کا خصوصی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
اے آر وائی - سعودی عرب کا خصوصی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ کراچی ائر پورٹ پر ہنگامی انتظامات کر کے طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا۔
سعودی عرب کے شہر تبوک سے کوئٹہ جانیوالی خصوصی پرواز کے لینڈنگ گیئر نے کام کرنا چھوڑ دیا، کپتان نے نزدیک ترین کراچی کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکےصورتحال سے آگاہ کیا ۔جس پر کراچی ایئرپورٹ پر مکمل طور پر ایمرجنسی نافذ کرکے ریسکیو ٹیمیں طلب کرلی گئیں۔
غیر ملکی خصوصی طیارے میں70سے زائد آئل فیلڈ کمپنی کے انجینئرز اور عملہ سوار تھا،بیس منٹ تک کراچی ایئرپورٹ کی حدود میں طیارہ فضا میں رہتے ہوئے فیول تحلیل کرتا رہا،کنٹرول ٹاور کی اجازت کے بعد طیارے کو باحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا۔