تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:20

تھائی لینڈ: سانتا کلاز کے لبادے میں ہاتھی نے طلبا میں تحائف تقسیم کیے

جنگ نیوز -


بینکاک…این جی ٹی…کرسمس میں صرف ایک دن باقی ہے لیکن کرسمس تقریبات کا آغاز ابھی سے دنیا بھر میں شروع ہوچکا ہے۔اسی سلسلے میں تھائی لینڈ کے شہر Ayutthayaمیں بھی اسکول کے بچوں کے لیے کرسمس ٹریٹ کا اہتمام کیا گیا۔تھائی لینڈ کے اس خاص خطے کے سب سے بڑے پرائیوٹ اسکول میں منعقد کی گئی کرسمس ٹریٹ کی خاص بات4سے23سال عمر کے چھ ہاتھیوں کی پرفارمنس تھی۔سانتا کلاز کا لبادہ اوڑھے یہ ہاتھی ناصرف اپنے ساتھ تحائف کی ٹرالی گھسیٹ کر لائے بلکہ اپنی سونڈ کی مدد سے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔ان دیوہیکل ہاتھیوں نے بچوں کو محظوظ کرنے کے لیے کرسمس کی مناسبت سے مشہور گانے جِنگل بیلز(Jingle Bells) پر ڈانس کیا اور اپنی اگلی ٹانگوں پر کھڑے ہوکر ایکروبیٹک اسٹنٹس کا بھی مظاہرہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.