25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:42
وزیراعظم نے فردوس عاشق اعوان کا استعفیٰ مسترد کردیا
جنگ نیوز -
کراچی… وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اپنا استعفیٰ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ابھی فردوس عاشق اعوان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا ۔گورنر ہاوٴس کراچی میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم اور صدر پاکستان کی قیادت میں آگے بڑھنا ہے اور بڑھتے رہیں گے لیکن وہ خود کو وزارت کے لئے اہل نہیں سمجھتیں۔ انہوں نے وزیراعظم سے کہا کہ وہ ان کی اجازت سے استعفیٰ دے رہی ہیں۔ استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان رو پڑیں۔ اس سے پہلے شیری رحمان اور قمرزمان کائرہ بھی اس اہم عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں۔ترجمان وزیر اعظم ہاوٴس کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد فردوس عاشق اعوان کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے فردوس عاشق اعوان کو ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دھائی کرائی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ابھی فردوس عاشق اعوان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔