تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:39

کرسمس کی تقریبات مذہبی جوش وخروش سے منائی جارہی ہیں

اے آر وائی - دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری کرسمس کی تقریبات مذہبی جوش وخروش سے منا رہی ہے۔ ہر سال پچیس دسمبر کو تمام عیسائی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش کا دن بڑے جوش وخروش سے مناتے ہیں۔ کراچی ، لاہور ، اسلام آباد ، راولپنڈی ِ ملتان، خانیوال ، بھکر ، ہارون آباد ، لودھراں ، لیہ ، بہاولپور سمیت دیگر شہروں میں کرسمس کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔



گرجا گھروں میں کرسمس کے حوالے سے خصو صی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں مسیحی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی، پادریوں کی جانب سے پاکستان کی خو شحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اورکرسمس کی تقریبات کے حوالے سے کیک بھی کا ٹے گئے۔



حضرت عیسیٰ دو ہزار سال قبل مسیح میں اسرائیل کے قصبے بیتھلیم میں پیدا ہوئے اور ان کی پیدائش معجزانہ طور پر ہوئی تھی،حضرت عیسیٰ پر آسمانی کتاب انجیل کا نزول ہوا۔ کرسمس کا مطلب ہی خوشی اور جشن کے ہیں،عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگ چوبیس دسمبر رات بارہ بجے چرچ میں جا کر عبادت کرتے ہیں اور آنے والے سال کے لئے دعائیں کرتے ہیں۔اس دن گھروں پر پارٹیز کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں رشتے دار،دوست،پڑوسی سب مل کرخوشیاں مناتے ہیں ۔اس موقع پرکرسمس ٹری کو رنگ برنگی روشنیوں اور تحفوں سے سجایا جاتا ہے اور تحائف کا تبادلہ بھی کیا جاتا ہے۔ بچے خاص طور پراس دن سانتا کلاز کا انتظار کرتے ہیں،جو سرخ پاجامہ،ٹوپی اورجیکٹ پہن کررات کے کسی بھی پہر ان کے لیے ڈھیروں تحائف لے کر آئیں گے۔



مسیحی برادری مذہبی جوش وخروش سے تقریبات میں حصہ لے رہی ہے گرجا گھروں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا جہاں اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔پولیس کی بھاری نفری گرجا گھروں میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.