25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:42
وزیراعظم سے فردوس عاشق اعوان سے ملاقات
جنگ نیوز -
کراچی… کابینہ کے اجلاس میں مستعفی ہونے والی وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی،وزیراعظم نے ابھی وزیراطلاعات کا استعفیٰ قبول نہیں کیا ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ہے۔ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کو یقین دھانی کرائی ہے کہ ان کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فردوس عاشق اعوان کا ابھی استعفیٰ قبول نہیں کیا۔