25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:31
10ہزار کرسٹلز سے مزین کھوپڑی فروخت کے لیے پیش
جنگ نیوز -
ایمسٹرڈیم …این جی ٹی…دس ہزارسواروسکائی کرسٹلز سے مزین کھوپڑی فروخت کے لیے پیش کردی گئی۔آرٹ کے میدان میں اپنے منفرد خیالات اور تخلیقات کی وجہ سے جداگانہ پہچان بنانے کی ہر آرٹسٹ کوشش کرتا ہے جس میں کچھ کامیاب ہوپاتے ہیں تو کچھ نہیں۔نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم سے تعلق رکھنے والے48سالہJan Roedemaکا شمار بھی ایسے ہی چند آرٹسٹوں میں ہوتا ہے۔حال ہی میں روڈیمانے اپنے کلائنٹ کے لییسواروسکائی کرسٹلز جڑی ایک کھوپڑی تخلیق کی ہے جس کے مزید350ماڈلز مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردیے گئے ہیں۔10ہزارSwarovski کرسٹلز سے مزین کھوپڑی مگرمچھ کے چمڑے سے تیار کیے گئے باکس میں فروخت کی جارہی ہے جس کی قیمت4ہزار800ڈالر مقرر کی گئی ہے۔