تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:30

وزارت میں دخل اندازی ہو رہی ہے،فردوس عاشق اعوان

اے آر وائی - وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم گیلانی نے ان کا استعفیٰ پھاڑدیا ہے۔ وزارت میں دخل اندازی ہورہی تھی ۔



مزار قائد پر اے آروائی نیوز سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نےبتایا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں انہوں نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔ وزیراعظم گیلانی نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اورانہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔



فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل اور منصب کا تقاضہ ہے کہ وزیر اطلاعات مکمل با اختیار ہو، ان کی وزارت میں دخل اندازی ہورہی تھی ،معاملات وزیراعظم کو بتادیئے ہیں، کابینہ اجلاس کی بریفنگ وزیر اطلاعات کی ذمہ داری میں جس میں کسی کی مداخلت نہیں ہونی چاہئے تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت میں چار چار وزیراطلاعات کیسے ہوسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.