25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:42
کراچی میں تحریک انصاف کے جلسہ کی تیاریاں مکمل، لوگوں کی آمد
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں مزار قائد پر تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں اور جلسہ گاہ میں لوگوں کی آمدکا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے، جلسے میں اندرون سندھ سے بھی لوگ شرکت کیلئے آرہے ہیں۔جلسہ گاہ میں ڈھائی لاکھ افراد کی شرکت کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ میں دو اسٹیج بنائے گئے ہیں اور 60ہزارکرسیاں لگائی ہیں،جن میں15ہزارکرسیاں خواتین اور فیملیزکیلئے مختص کی جائیں گی، جلسہ گاہ کیلئے5پارکنگ لاٹ بنائے گئے ہیں اور پارکنگ سے جلسہ گاہ تک35گاڑیوں کی شٹل سروس بھی چلائی جارہی ہے۔سرکاری سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تحریک انصاف کے15سو رضاکاربھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما شمیم نقوی اوردیگر کا کہنا ہے کہ جلسے کیلئے کنڈے کی بجلی استعمال نہیں کی جائے گی بلکہ بڑے بڑے جنریٹرز کاانتظام کیاگیاہے۔تحریک انصاف کے رہنماوٴں نے دعویٰ کیاکہ25دسمبرکو پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑا جلسہ ہوگا،جس میں میوزیکل کنسرٹ کااہتمام بھی کیاگیاہے۔