25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:53
پودوں سے تخلیق شہر میں ٹرین شو کا انعقاد
جنگ نیوز -
نیویارک…این جی ٹی…نیویارک میں پودوں سے تخلیق کردہ ما ڈل شہر کے اندر ٹرین شو کا انعقاد کیا گیا،امریکی شہر نیویارک کے ایک ہرے بھرے گارڈن میں لو گوں کی تفریح کیلئے دلکش ٹرین شو کا انعقاد کیا گیا۔اس گارڈن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مشہور عما رتوں کے پست قامت ما ڈلز کو پودوں سے تخلیق کر کے نمایاں بنایا گیا ہے جس میں ایک کھلو نا سائز ٹرین ان چھوٹے چھوٹے گھروں اور پودوں کے بڑے بڑے پتوں میں سے گزرتی ہوئی سب کو محظوظ کر تی ہے۔ دنیا بھر سے سیا ح اور بچے ہر سال اس گارڈن میں سجے اس شہر اور ٹرین شو کو دیکھنے کیلئے یہاں کا رخ کر تے ہیں جو 16جنوری تک جاری رہے گا۔