تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:4

مہیش بھٹ نئے چہروں کے ساتھ عاشقی ٹو بنانے کا اعلان کردیا

جنگ نیوز -


ممبئی…این جی ٹی…مہیش بھٹ نے 90کی دہائی کی ہٹ فلم عاشقی کا سیکوئل بنانے کیلئے کام شروع کردیا ۔ بالی ووڈ کے کامیاب ڈائیریکٹر اور پروڈیوسرمہیش بھٹ نے اپنی 90 کی دہا ئی کی سپر ہٹ فلم عاشقی کے سیکوئل پر کا م شروع کر نے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔مہیش بھٹ نے اس خبر کی تصدیق کر تے ہو ئے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ عاشقی ٹو بنائی جارہی ہے جسے ہٹ فلم مرڈر ٹو کے ہدایت کارMohit Suri ڈائیریکٹ کر یں گے۔ پیاراور محبت کی کہانی پر مبنی اس رومانوی فلم کو 1990کی کامیاب ترین فلم قرار دیا گیا تھا جس نے ناصرف با لی ووڈ میں رومانوی فلموں کو ایک نیا مقام دیا بلکہ اس کے گلو کار کمار سانو کے گائے گئے گانے آج بھی مداحوں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔ مہیش بھٹ کی ڈائیریکٹ کر دہ فلم عاشقی میں مر کزی کر دار اداکر نے والے Rahul Roy اور Anu Agarwal کی جگہ عاشقی ٹو میں نئے چہروں کو کاسٹ کیا جائے گا جس کیلئے تلاش جاری وساری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.