تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:31

پشاور :گیس کے پریشر میں کمی کے باعث صارفین مشکلات کا شکار

جنگ نیوز -
پشاور …پشاور کے مختلف علاقوں میں گیس کے کم پریشر کے باعث صارفین مشکلات کا شکار ہیں۔ شہر کے بیشترعلاقوں میں صبح سویرے اور شام کے اوقات میں گیس کا پریشر انتہائی کم ہوجاتا ہے۔ رشید آباد، گلبہار، نوتھیہ، یکہ توت ،گنج اور یونی ورسٹی سمیت کئی علاقو ں میں گیس کے کم پریشر کی شکایات عام ہیں۔ ہوٹل اور تندور مالکان بھی گیس پریشر کی کمی کا رونا روتے نظر آتے ہیں۔سوئی گیس حکام کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ اوررسد کے مقابلے میں طلب بڑھنے کی وجہ سے گیس پریشر کی کمی کامسئلہ درپیش ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.