تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:42

ملتان:جاوید ہاشمی کی پی ٹی آئی میں شمولیت کیخلاف آج بھی احتجاج

جنگ نیوز -
ملتان…ملتان میں مخدوم جاوید ہاشمی کے خلاف مسلم لیگ نواز کے کارکنوں کا احتجاج کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے ملتان کے علاقہ چوک شاہ عباس میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے جاوید ہاشمی کے پارٹی تبدیل کرنے پراُن کے خلاف نعرے لگائے اور ان کی تصویروں پر انڈے بھی برسائے۔ اِس موقع پر کارکنوں نے ہاتھوں میں لوٹے بھی اٹھا رکھے تھے، بعد میں ن لیگ کے کارکنوں نے پارٹی کے صدر میاں نوازشریف کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔اُدھرملتان کے علاقہ چوک بازار میں بھی مخدوم جاوید ہاشمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مشتعل مظاہرین نے جاوید ہاشمی کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.