25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:53
ملکی سلامتی و یکجہتی کیلئے قائداعظم کے اصولوں پر عمل کرنا ہو گا ، چودھری برادران
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین اور سینئر وفاقی وزیر چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی و یکجہتی کے لئے قائداعظم کے اصولوں پر عمل کرنا ہو گا اور اس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔بانی پاکستان کے یوم ولادت پر لاہور سے جاری پیغامات میں چودھری برادران کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے متحد ہو کر جدوجہد کرنے کا عہد کیا جائے۔ انتشار اور مایوسی پھیلانے والے ملک کے خیر خواہ ہیں نہ ہی عوام کی بہتری چاہتے ہیں ان سے ہوشیار رہنا ہو گا۔ قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے فرمان اتحاد،تنظیم اور یقین محکم پر دل و جان سے عمل کیا جائے۔